ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ پر کھاروی طبقہ کے لوگوں نے منائی دھوم دھام سے ہولی

بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ پر کھاروی طبقہ کے لوگوں نے منائی دھوم دھام سے ہولی

Mon, 13 Mar 2017 20:46:22    S.O. News Service

بھٹکل :13/مارچ    (ایس او نیوز) رنگوں کاتہوار ہولی بھٹکل تعلقہ کے ماوین کوروے بندرگاہ پر کھاروی طبقہ کی طرف سے دھوم دھام سےمنایا گیا۔ پھالگون امواس کے موقع پر ساحل ِ سمندر عاضی طورپر تعمیر کردہ تلسی کی پوجا کرنے کے بعد ہولی کی شروعات کی گئی ، اس کے بعد لگاتار تین دن خاص کر خواتین ، نوجوان لڑکیاں رات کے اوقات میں دیہی گیت ، رقص وغیرہ کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں ۔ اتوار کی رات کامنا کےپتلے کو نذر آتش کرنے کے بعد پیر کو تہوار منایا گیا۔ ملک کے مختلف مقامات پر رہائش اختیار کئے کھاروی طبقے کے لوگ ہولی کے موقع پر اپنے گاؤں پہنچ کر خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔ ہولی کے پس منظر تعلقہ بھر میں پولس بندوبست کیا گیا تھا۔

 


Share: